Live Updates

ڈی جی سپورٹس خضرافضال چودھری سے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کوچ لڈوچے وان ڈوینٹر کی ملاقات

لڈوچے وان ڈوینٹر پاکستان رگبی کی ترقی کیلئے ایک سال تک پاکستان میں کام کریں گے،پاکستان کی بہترین رگبی ٹیم بنائیں گے‘گفتگو

جمعرات 24 اپریل 2025 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجا ب خضرافضال چودھری سے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ رگبی کوچ لڈوچے وان ڈوینٹرنے ملاقات نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ بدھ کے روز ہونیوالی ملاقات میں پاکستان میں رگبی کے فروغ کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر علی گیلانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس خضرافضال چودھری نے کہا کہ لڈوچے وان ڈوینٹر پاکستان رگبی کی ترقی کیلئے ایک سال تک پاکستان میں کام کریں گے، اس سے پہلے وہ امریکہ ، بھارت،یوگنڈا سمیت کئی ممالک کی کوچنگ کرچکے ہیں، لڈوچے وان ڈوینٹرپنجاب سٹیڈیم میں پاکستان کے تمام صوبوں اور یونٹس کی 5ٹیمیں تیار کرکے میچز کروائیں گے اورپاکستان کی ایک بہترین رگبی ٹیم بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب رگبی کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا، لڈوچے وان ڈوینٹر انڈر14،16،17کے بہترین کھلاڑی تیارکریں گے،پنجاب سٹیڈیم میں رگبی کے مقابلے کروائے جائیں گے۔عالمی شہرت یافتہ رگبی کوچ لڈوچے وان ڈوینٹرنے کہا ہے کہ مجھے پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے،پاکستانی کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ ہے، میرا ٹارگٹ پاکستان کی بہترین رگبی ٹیم تیار کرنا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات