Live Updates

کینالزتنازعہ ،دھرنوں کی وجہ سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل

ضروری ادویات فضائی راستے سے بھجوائی جارہی ہیں ،لاجسٹک کمپنیوں نے زمینی راستے سے ترسیل کیلئے اسٹاک لینا بند کر دیا

جمعرات 24 اپریل 2025 20:05

کینالزتنازعہ ،دھرنوں کی وجہ سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)کینالزتنازعہ کے باعث قومی شاہراہ پر دئیے گئے دھرنوں کی وجہ سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل ہوگئی۔احتجاج کے دوران ہائی ویز کی بندش کے باعث کراچی سے پنجاب اور دیگر صوبوں کو ادویات کی ترسیل معطل ہو گئی ہے اور ضروری ادویات فضائی راستے سے بھجوائی جارہی ہیں جبکہ لاجسٹک کمپنیوں نے زمینی راستے سے ترسیل کے لیے اسٹاک لینا بھی بند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے مطابق زمینی راستے سے بھجوائی جانے والی ادویات پھنسی ہوئی ہیں اور اب اہم ادویات فضائی راستے سے بھجوائی جارہی ہیں۔ ملک کے دیگر شہروں میں ادویات کی قلت کا فوری خدشہ نہیں ہے کیونکہ ایک سے ڈیڑھ ماہ کا اسٹاک ہر شہر میں رکھا جاتا ہے اور کول چین کی ضرورت والی زیادہ تر ادویات فضائی راستے ہی سے بھجوائی جاتی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ راستوں کی بندش کا دورانیہ بڑھنے کی صورت میں ادویات کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات