پاک فوج 2منٹ میں بھارت کو دنیا کے نقشے سے مٹا سکتی ہے، سعید احمد بیگ

بھارتی آبی جارحیت اور دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، صدر پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن

جمعرات 24 اپریل 2025 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمد بیگ نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں اور جارحانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے یہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ان کی مکروہ عزائم کو بھی بے نقاب کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت اپنی اندرونی ناکامیوں اور انتہاپسند پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے خطے میں اشتعال انگیزی پیدا کر رہی ہے۔

ہم بھارت کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے غیور عوام اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی ان اشتعال انگیز حرکات کا سفارتی سطح پر سخت نوٹس لے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو اس بارے میں مثر طریقے سے آگاہ کرے۔

(جاری ہے)

سعید بیگ نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے عالمی سامراج اور استعمار کا لانچنگ پیڈ رہا ہے۔

عالمی طاقتیں چاہتی ہیں کہ پورے خطے میں جنگ چھڑ جائے۔ اور فلسطین میں جاری یہودی ظلم نظر انداز ہو سکے ۔ پاک فوج انڈیا کو بھرپور جواب دے سکتی ہے ۔ پاک فوج کے جوان انڈیا کو ناکوں چنے چبوا دیں گے ۔ غوری میزائل ، شاہین میزائل ، حتف میزائل سجانے کے لئے نہیں بنائے ۔ پاک فوج 2منٹ میں انڈیا کو دنیا کے نقشے سے مٹا سکتی ہے۔ انڈیا گیدڑ بھپکیاں دینے سے باز رہے ۔ پاک فوج اور عوام دشمن کے خلاف متحد ہیں ۔