Live Updates

مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ

لاہور کے علاقے ڈیفنس روڈ پر ہونے والے حادثے میں صوبائی وزیر زخمی ہو گئیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 اپریل 2025 22:15

مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2025ء) مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، حادثے میں صوبائی وزیر زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور میں حادثہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے علاقے ڈیفنس روڈ پر حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے دوران مریم اورنگزیب زخمی ہو گئیں، انہیں آنکھ کے قریب اور چہرے پر چوٹیں آئیں، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ حادثے کے وقت مریم اورنگزیب کی والدہ بھی ان کی گاڑی میں موجود تھیں۔ حادثے کے دوران 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں جس سے مریم اورنگزیب کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات