
میں نہیں سمجھتا کہ ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی کوئی نوبت آئے گی
ہمارے پاس نان نیوکلیئر ہتھیار بھی کم نہیں وہ بھی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،ابھی نندن کو چائے پلانے کیلئے بھی ہم نان نیوکلیئرہتھیار استعمال کئے تھے۔وزیردفاع خواجہ آصف کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 24 اپریل 2025
22:46

(جاری ہے)
اگر بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو پاکستان اپنے دفاع میں کسی بین الاقوامی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔
مزید برآں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ابھی نندن یاد ہوگا، بھارت نے ایڈوانچر کیا تو بھرپور جواب دیں گے، افواج پاکستان، ایئرفورس بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستان کی خواہش ہے کہ صورتحال نارمل ہو،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی اقدامات پر پاکستان کی جانب سے جامع جواب دیاجائےگا۔ پاکستان بطور ریاست کے طورپرپہلگام واقعے کی مذمت کرتا ہے۔ بھارت ایسے واقعات کو جواز بنائے گا تو ہم بھی اس کا بھرپورجواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو 4 سال پہلے بھی جواب دے کر اپنا لوہا منوایا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے ایڈونچر کیا تو ابھی نندن کے وقت کی طرح جواب دیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو 4 سال پہلے بھی جواب دے کر اپنا لوہا منوایا۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سندھ طاس معاہدہ سرفہرست رہے گا۔ سندھ طاس معاہدے میں ورلڈ بینک ضامن ہے۔ بھارت سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ فیصلے نہیں کرسکتا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح ابھی نندن کوپکڑکرجواب دیا، ہم آج بھی اسی پوزیشن میں ہیں۔بھارت جیسا دشمن ہو تو ہم ہر وقت الرٹ رہتے ہیں۔ بھارتی حکومت پرجنگی جنون سوار ہے لیکن پاکستانیت کی بات ہوتوپاکستانی متحد ہوجاتے ہیں۔ افواج پاکستان،ایئرفورس بھرپوردفاعی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ صورتحال نارمل ہوہم کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتے۔ پاکستان میں دہشت گردوں کے سہولت کارکون ہیں سب کو پتا ہے۔ بلوچستان،کےپی میں دہشت گردی ہورہی ہے اس میں کون ملوث ہے یہ بھی سب کوپتاہے۔ بھارت ہمارے خلاف اقدامات کرےگا توہم بھرپورجواب دیں گے۔ بھارت پہلگام واقعے پر دوسروں پر الزام دھرنے کے بجائے خود احتسابی کرے۔ تفتیش کر کے ذمہ داروں کو تلاش کرے۔
مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
-
فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے
-
گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش
-
افغانستان: پاکستان اور ایران سے لوٹنے والے مہاجرین ایک انسانی بحران
-
گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.