Live Updates

وزیراعظم کے پاس سب کو اکٹھا کرنے کا سنہری موقع ہے،فیصل واوڈا

پاکستان کی کمانڈ قابل آرمی چیف کے پاس ،کاش جمہوری سسٹم میں بھی کوئی ایسا لیڈر ہوتا،انٹرویو

جمعرات 24 اپریل 2025 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)سینیٹر فیصل واوڈا نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پاس سنہری موقع ہے سب کواکٹھا کریں۔ایک انٹرویو میںفیصل واوڈا نے کہاکہ پاکستان کی کمانڈ قابل آرمی چیف کے پاس ہے،ان کے پاس پلان آف ایکشن بھی ہے، کاش جمہوری سسٹم میں بھی کوئی ایسا لیڈر ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہرجگہ آرمی چیف لیڈ کرتے نظر آ رہے ہیں،ہمارے پاس ایک تگڑی فوج ہے، بھارت کو پہلے بھی منہ توڑجواب دیا ہے، تجویزدی ہے بانی سمیت تمام لیڈروں کو میٹنگ میں بلایا جائے۔

سینیٹر نے کہاکہ عمرایوب گھٹیا سیاست کررہے ہیں، یہ وقت نہیں ہے کہ ہم مخالفین پرتنقید کریں، اگرخدانخواستہ جنگ ہوئی توچھوٹی موٹی جنگ نہیں ہوگی، وزیراعظم کے پاس سنہری موقع ہے سب کواکٹھا کریں اور اتفاق رائے پیدا کریں، پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاست بعد میں ملک پہلے ہے، آج ہم نے ایئرسپیس، تجارت ختم کرکے بہت اچھا جواب دیا ہے،اس وقت وزیراعظم شہبازشریف کے پاس لیڈرشپ دکھانے کا موقع ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات