Live Updates

بابر اعظم کی بہترین اننگ، لاہور قلندرز کو ہوم گراونڈ پر شکست

بابر کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت مشکلات میں گھری پشاور زلمی کو دوسری فتح حاصل ہو گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 اپریل 2025 23:38

بابر اعظم کی بہترین اننگ، لاہور قلندرز کو ہوم گراونڈ پر شکست
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2025ء) بابر اعظم کی بہترین اننگ، لاہور قلندرز کو ہوم گراونڈ پر شکست، بابر کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت مشکلات میں گھری پشاور زلمی کو دوسری فتح حاصل ہو گئی، طلعت حسین کی جانب سے بھی کپتان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے نصف سینچری اسکور کی گئی۔ پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 16 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پاکستان سپر لیگ 10 کے سلسلے میں لاہور میں میچز کا آج سے آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں پی ایس ایل 10 کے سلسلے میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز آمنے سامنے آئیں۔ پشاور کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز سکندر رضا کی نصف سینچری کی بدولت قلندرز 129 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ اس میچ کے دوران پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے 5،5 گروپ میچز مکمل ہو گئے، دونوں ٹیمیں 2،2 فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکیں۔
                                                                                                                   

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات