
توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیگا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی
فیصل علوی
جمعہ 25 اپریل 2025
11:30

(جاری ہے)
یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وجوہات جاننے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
توشہ خانہ 2 کیس باربارکیوں ملتوی ہورہا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلاءکے ذریعے توشہ خانہ ٹو کیس بار بار ملتوی کرنے پر اور اس کی وجوہات بتانے کیلئے سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی ۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری کے بغیر سماعت ملتوی یا منسوخ کرنا سنجیدہ معاملہ تھا۔ سماعت بغیرقانونی وجہ کے منسوخ یا ملتوی نہیں کی جاسکتیں۔ درخواست میں عدالت سے یہ استدعا بھی کی گئی تھی کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کروائی جائے اور بانی پی ٹی آئی کی کیس میں حاضری بھی لگوائی جائے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ملزم کی حاضری کو دیکھنا ضروری ہے۔ 15 روز سے زائد ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا۔ عدالت تسلسل کے ساتھ سماعت موخر یا ملتوی نہ کرے اور باقاعدہ وجوہات بتائے۔ وکلا کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت مقرر تھی جسے اچانک منتقل کردیا گیا تھا۔توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہوئی تھی۔ 27 فروری۔ 11 مارچ کو بھی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ یا ملتوی کردی گئی تھیں۔
مزید اہم خبریں
-
روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.