
کوئٹہ، سیکورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،4اہلکار شہیداور3زخمی
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاجبکہ زخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا
فیصل علوی
جمعہ 25 اپریل 2025
11:47

(جاری ہے)
جمشید اور صفت نامی زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد بنیادی مرکز صحت کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، جہاں اس وقت پولیو مہم کے سلسلے میں کیچ اپ ڈے جاری تھا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت جمشید اور صفت کے نام سے ہوئی ہے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیو مہم بھی متاثر ہوئی ہے۔ مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا ہ کے ضلع لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں ٹریفک پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا تھا۔پولیس حکام کا کہنا تھاکہ دھماکے میں پولیس موبائل انچارج عمران سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ گاڑی میں آگ لگ گئی تھی۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے پولیس اہلکار کے گھر کے دو کمروں کو آئی ڈی بم سے اڑا دیا، دھماکے سے 2 کمرے زمین بوس جبکہ دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا تھا۔مزید اہم خبریں
-
حالیہ دنوں میں کلاؤڈ برسٹ سے شدید بارشوں کی غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے
-
سوڈان: متحارب گروہوں کی جھڑپوں میں شہری ہلاکتوں پر ترک کا اظہار افسوس
-
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی پہلی فارسٹ کاربن کریڈٹ میپنگ رپورٹ کا اجراء کردیا
-
لاہور پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ٹک ٹاکر وزیراعلٰی شہریوں سے زبردستی زندہ باد کے نعرے لگوا رہی ہیں
-
چکوال میں طوفانی بارش کے بعد ڈیم کا بند ٹوٹ گیا
-
غزہ: انخلاء کے نئے اسرائیلی حکم سے ہزاروں دربدر
-
وطن لوٹنے والے افغان مہاجرین کو عالمی توجہ کی فوری ضرورت، یو این
-
سوڈان: پرتشدد کارروائیوں میں 450 سے زیادہ عام شہری ہلاک
-
آئی سی سی: نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی اسرائیلی درخواست مسترد
-
غزہ میں خوراک اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانا اسرائیل کی ذمہ داری، فلیچر
-
کھیلوں میں صنفی تفریق کا خاتمہ ضروری، انسانی حقوق چیف
-
شام: یو این چیف کی فرقہ وارانہ تشدد اور اسرائیلی بمباری کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.