Live Updates

وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی رجسٹریشن شروع ، آخری تاریخ 20 مئی مقرر

جمعہ 25 اپریل 2025 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ وفاقی سطح پر دیئے جائیں گے۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے طلباکو بروقت رجسٹریشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کے لئے رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 20 مئی مقرر کی گئی ہے۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ لیپ ٹاپ کے لئے رجسٹریشن وزیراعظم ڈیجیٹل یوتھ ہب پر کی جائے گی۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے تمام پبلک سیکٹر ہائر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس کے طلبہ اپلائی کر سکتے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات