,پانچ سے سے کم عمر بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی کروائیں ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ

جمعہ 25 اپریل 2025 14:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے بگ کیچ اپ مہم کے تیسرے مرحلے کے تحت یونین کونسل حق پورہ گلی صدیق والی تحصیل ڈسکہ کا دورہ کیا ۔جمعہ کو اپنے دورے کے دوران انہوں نے بگ کیچ اپ مہم ٹیم کو چیک کیا ، بچوں کی ویکسین کا ریکارڈ اور متعلقہ سازوسامان بارے پوچھ گچھ کی ۔

اس موقع پر انہوں نے والدین سے اپیل کی وہ جاری مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر اپنے تمام بچوں کو 12 بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کروائیں اسکے ساتھ ساتھ جو بچے کسی وجہ سے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل نہیں کرسکے وہ مسنگ حفاظتی ٹیکوں کو لگوا کر بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب حفاظتی ٹیکہ جات کے توسیعی پروگرام کے تحت روٹین میں 12 بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات 2 سال تک لگاتی ہے تاہم کورونا سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے بہت سارے بچے حفاظتی ٹیکہ جات سے مستفید نہیں ہو سکے جس کو کور کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے ’’زیرو سے ہیرو ‘‘مہم کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر نے اس موقع پر موجود ہیلتھ عملے کو ہدایت کی کہ اس مہم کے دوران پولیو مہم کے مسنگ بچوں کو بھی کور کیا جائے۔انہوں نے گرمی کی شدت میں جانفشانی سے کام کرنے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔