وزیر اعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت 17مئی تک ملتوی

جمعہ 25 اپریل 2025 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء) عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت 17مئی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

سیشن عدالت لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج نے وزیراعظم شہباز شریف کے دعوی پر سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کو رشوت آفر نہیں کی ،بانی پی ٹی آئی نے جھوٹا الزام عائد کیا ۔دوران سماعت وکیل نے استدعا کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف بھارتی کشیدگی سے متعلق میٹنگ میں مصروف ہیں لہٰذا کاروائی ملتوی کردی جائے ۔ جس پر عدالت نے مزید سماعت 17مئی تک ملتوی کردی ۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کررکھا تھا ۔