
قائم مقام چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد امید ہے کہ منگل کو عمران خان سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات ہوجائیگی، بیرسٹرگوہر
ہم نے اپنی تمام گزارشات اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے سامنے رکھی ہیں،علیمہ خان نے تفصیل سے فیملی ملاقاتوں سے متعلق بتایا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 25 اپریل 2025
16:30

(جاری ہے)
قائم مقام چیف جسٹس کوبتایا ہے کہ کتنے عرصے سے ملاقات نہیں ہورہی۔علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کیلئے قائم مقام چیف جسٹس کو استدعا کی ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹرگوہر کاکہنا تھاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد ایک امید پیدا ہوگئی ہے اور ہمیں پوری امید ہے منگل کو بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلاءکی ملاقات ہو جائے گی۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاںانہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا؟ اس سلسلے میں تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے گزشتہ روز فائل واپس بھیج دی تھی ۔خیال رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماءعمر ایوب، شبلی فراز کی توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کی گئیں تھیں۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی بھی توہین عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کرینگے۔رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کی کازلسٹ جاری کردی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
یورپی کمیشن اور اس کی صدر کو عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
-
یورینیم افزودگی کیلئے ایران کو عالمی ایجنسی سے تعاون کرنا ہوگا، امریکہ نے ایران کا انٹرنیشنل ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک قرار دیدیا
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
-
خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کر لیے
-
موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.