ق* مودی کو جب بھی سیاسی دباؤآتا ہے تو اس قسم کا ڈرامہ کرتا ہے‘رانا تنویر حسین

جمعہ 25 اپریل 2025 21:25

ؒشیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مودی کو جب بھی سیاسی دباؤآتا ہے تو اس قسم کا ڈرامہ کرتا ہے۔شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا خود ساختہ ہے، ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان جس دہشت گردی کا شکار ہے اس میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انڈیا کو اس کی زبان میں ہی جواب ملے گا، ہماری افواج دنیا کی بہترین افواج ہے، اگر انڈیا نے پانی بند کیا تو ہم اسے جنگ تصور کریں گے۔وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ائیر لائن کے لیے فضائی حدود بند کرنے سے اسے اربوں کا نقصان ہو رہا ہے، مودی کو جب بھی سیاسی دباؤ آتا ہے تو اس قسم کا ڈرامہ کرتا ہے، پاکستان الرٹ ہے بھارت جیسا کرے گا ویسا جواب دیں گے، مودی بنیادی طور پر ایک دہشت گرد ہے۔