
آرمی چیف کا دلیرانہ نعرہ ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ جوش وولولے پر مبنی نیا نغمہ ریلیزکردیا گیا
نغمے کے دل مو لینے والے سر اور ولولہ انگیز بول ملک بھر میں گونج رہے ہیں اور ہر شہری کی آواز بن چکے ہیں ،پاکستان ہمیشہ زندہ بادکے نعرے نے نہ صرف دلوں کو جوڑ دیا ہے بلکہ دشمنوں کے دلوں میں بھی خوف بٹھا دیا ہے
فیصل علوی
ہفتہ 26 اپریل 2025
13:31

(جاری ہے)
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دلیرانہ نعرے ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ نے پورے ملک میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔
یہ نعرہ نہ صرف ہر پاکستانی کی زبان پر ہے بلکہ ایک عظیم ملی نغمے کی صورت میں بھی ہر دل کی ترجمانی کر رہا ہے۔پاکستان کی غیور قوم، اپنی فوج کے شانہ بشانہ، آج ایک مرتبہ پھر دنیا کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ پاکستان کی بقا، آزادی اور عزت پر کبھی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔اور بھارت کے ہر وار کو بھرپور انداز میں پسپا کیا جائے گا اور دشمن کو لوہے کے چنے چبانے پر مجبور کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں منعقدہ اوورسیز کنونشن میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب کے دوران“پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کا نعرہ لگایا تھا۔آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا پاکستان کے دشمنوں کا یہ خیال تھا کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے تھے؟دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں تھیں۔بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر تھا۔جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے۔آپ کی فوج ہر مشکل سے باآسانی نبرد آزما ہو سکتی تھی۔جنرل عاصم منیر نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے تھے جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا تھا آپ ہمیشہ اپنا سر فخر سے بلند رکھیں کیونکہ آپ کا تعلق کسی عام ملک سے نہیں بلکہ آپ ایک عظیم اور طاقتور ملک کے نمائندے ہیں۔جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا تھا اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کیلئے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط تھے۔ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم پر پڑتی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
-
فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے
-
گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش
-
افغانستان: پاکستان اور ایران سے لوٹنے والے مہاجرین ایک انسانی بحران
-
گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.