Live Updates

بھارت اپنا ایڈونچر اور اپنا گند پاکستان پر ڈال رہا ہے‘ فیصل کریم کنڈی

پہلگام حملے میں بھارت کی اپنی فوج ،ایجنسیاں شامل ہیں ،افغانستان کی زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے پاکستان میں دہشگردی میں 70فیصد بھارت کا ہاتھ ہے ،پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے‘ گورنر خیبر پختوانخواہ

ہفتہ 26 اپریل 2025 13:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)گورنر خیبر پختونخوا ہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام حملے کا بغیر کسی ثبوت پاکستان پرالزام لگا یا ،بھارت کی اپنی فوج اور ایجنسیاں خود اس میں شامل ہیں ،افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے ،پاکستان میں دہشگردی میں 70فیصد بھارت کا ہاتھ ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ لاہور کے موقع پر حضرت داتا گنج بخش ؒکے دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نور عالم خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔گورنر خیبرپختونخوا ہ نے مزار پر چادر چڑھائی اورپھول نچھاور کئے اور فاتحہ خوانی کی ۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے سلامتی استحکام اور خیبر پختونخوا ہ میں قیام امن کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختوانخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ،پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،پہلے بھی باڈر پار کیا تو بھارت کو منہ توڑ جواب ملا،بلاول بھٹو نے کہا ہے پاکستان کے لئے ہم فوج ،اداروں اورحکومت کے ساتھ ہیں،بھارت کو پہلے کینیڈاسے ناکامی ہوئی ،لندن سے ناکامی اب پاکستان سے بھی ہوگی ۔

انہوںنے کہا کہ اس وقت جو ملک کی صورتحال ہے وہ آپ سب کے سامنے ہیں،بھارت جو کام کررہا ہے وہ بھی آپ کے سامنے ہے،بھارت اپنا گند پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کررہا ہے ،بھارت صرف اور صرف پروپیگنڈاکر رہا ہے،بھارت اپنا ایڈونچر اور اپنا گند پاکستان پر ڈال رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ دہشتگردی کی خلاف جنگ لڑی گئی ہے ، نیٹو فورسز افغانستان میں جو 8 سے 10 ارب ڈالر تک کا اسلحہ چھوڑ کر گئی تھیںآج وہ دہشتگردوں کے ہتھے چڑھا ہوا ہے ،پاکستان میں جو دہشتگردی ہو رہی ہے یا بلوچستان میں ہو رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ،پاکستان کے ریاستی ادارے، ہم سب اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں، ماضی میں بھی بھارت نے یہ کام کیا تھا،بھارت نے بارڈر کراس کیا تھا تو اس کو منہ توڑ جواب ملا تھا،آج بھی پاکستان کی افواج بھارت کو منہ توڑ جواب دے سکتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے ،وہاں کے عوام صرف امن چاہتے ہے ،حکومت پچیس کلومیٹر کا روڈ نہیں کھلوا رہی ،پی ٹی آئی کے لوگ ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں،،ایک وزیر دوسرے وزیر پر الزام لگا رہا ہے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات