
افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، فیصل کریم کنڈی
ہفتہ 26 اپریل 2025 14:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے ، پاکستان میں ہونی والی دہشت گردی میں بڑا ہاتھ بھارت کا ہے جبکہ 70 فیصد افغانستان ملوث ہے،بھارت کو پہلے کینیڈا اورلندن سے ناکامی ہوئی اور اب پاکستان سے بھی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان کی زمین پاکستان کے ساتھ سی پیک کے خلاف بھی استعمال ہو رہی ہے جس سے براہ راست چائنہ متاثر ہو رہا ہے، سی پیک جیسے اہم منصوبے کے خلاف سازش قابل مذمت ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانیوں سے ہمارے جو ایشوز ہیں ان پر بات چیت اور پرامن حل کیلئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ دنوں افغانستان کا دورہ بھی کیا اور افغان حکومت کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل پر گفتگو کی اور پاکستان کی طرف سے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے دونوں ممالک اپنے باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنائیں، تجارت میں وسعتیں پیدا کریں اور ایک دوسرے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت صوبے میں ترقیاتی کاموں میں سنجیدہ نہیں ،اس کا اصل ٹارگٹ اپنی پارٹی قیادت کو بچاناہے، وزیر اعلی خیبرپختونخواہ صوبے کے وسائل کو عوام کی فلاح پر خرچ کرنے کے بجائے پارٹی کے جلسے جلوسوں پر استعمال کر رہے ہیں۔گورنر کے پی نے کہا کہ عوام ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ صوبے میں امن اور سکون بھی چاہتے ہیں،صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات اور امن کی فراہمی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے جس میں علی امین گنڈا پور پوری طرح ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں امن کی صورتحال خراب ہے ، صوبائی حکومت صوبے میں امن قائم کرنے میں سنجیدہ نہیں، کرک کے علاقہ کا پچیس کلومیٹر سٹرک کا راستہ بھی نہیں کھلوا رہی،پی ٹی آئی گذشتہ گیارہ سال سے کے پی کے میں حکومت کر رہی ہے لیکن وہاں پر عوام کو تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کی کوئی سہولت میسر نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلگام میں دہشت گردی کا واقعہ بھارت نے خود کرایا ہے،بھارت کی اپنی فوج اور ایجنسیاں خود اس میں شامل ہیں اس واقعہ کا بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر لگا دیا جو بھارت کا پرانا وطیرہ ہے ،پاکستان امن کا داعی ہے اور اس نے ہمیشہ دہشت گردی کے واقعات کی بھر پور مذمت کی ہے ۔ ایک اورسوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بھارت جو کام کررہا ہے وہ بھی آپ کے سامنے ہیں ،بھارت اپنا گند پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کررہا ہے ،پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے ، پوری پاکستانی قوم پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،پہلے بھی باڈر پار کیا تو بھارت کو منہ توڑ جواب ملا اب بھی اگر اس نے ایسی کارروائی کرنے کی کوشش کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا ۔
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.