Live Updates

پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر

بھارتی شہروں سے مغربی ممالک کو جانے والی پروازوں کا دورانیہ 4 گھنٹے بڑھ گیا

ہفتہ 26 اپریل 2025 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر بھارتی ایئرلائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا۔بھارتی ایئر لائنز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے 24 گھنٹے میں 70 سے 85 بھارتی پروازیں دو تین گھنٹے اضافی سفر کا شکار ہیں۔ جس کے باعث اضافی فیول،ایئرپورٹ پارکنگ چارجز اور ہوٹل اخراجات کی مدمیں لاکھوں کے اخراجات ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوران سفر کی طوالت کا شکار بھارتی پروازیں دو سے 10 گھنٹے تاخیر کا بھی شکار رہیں۔ اضافی وقت کے باعث تاخیر کی شکار دو طرفہ پروازوں میں امریکا،کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، سعودیہ،ڈنمارک، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ، بحرین، مسقط،باکو، شارجہ اور دبئی کی پروازیں شامل ہیں۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے پانچ بھارتی کمرشل ایئرلائن سمیت خصوصی اور چارٹرڈ پروازیں بھی متاثر ہیں، جنہیں فیول کے اضافی اخراجات سمیت اضافی وقت کا بھی سامناہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات