محکمہ سول ڈیفنس کا غیرقانونی منی پٹرول پمپس ،ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون

�یرقانونی منی پٹرول پمپس مشینیں اور ایک ایل پی جی گیس فی فلنگ کرنے والے مالک کے خلاف کارروائی،دُکانوں موقع پر سیل اور مقدمات کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانے میںناستغاثے جمع

ہفتہ 26 اپریل 2025 16:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف، چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نے گذشتہ روز کوٹ رادھاکشن میںنغیرقانونی منی پٹرول پمپس اور ایل پی جی گیس ریفلنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی۔ چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس قصور نے ٹیم کے ہمراہ بھمبہ کلاں، کلارک آباد، بستی سوہن سنگھ اور مرالی اوتار میں کاروائی کرتے ہوئے 8غیرقانونی منی پٹرول پمپس مشینیں اور ایک ایل پی جی گیس فی فلنگ کرنے والے مالک کے خلاف کارروائی عمل میںنلاتے ہوئے دُکانوں کو موقع پر سیل اور مقدمات کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانے میںناستغاثے جمع کروادیے۔

ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے بلا خوف و خطر قانون شکن افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو غیر قانونی پٹرول،ڈیزل اور ایل پی جی گیس ری فلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی کاروبار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈپٹی کمشنر عمران علی نے اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔