Live Updates

مرکزی اجلاس تنظیم السعید 28اپریل کو منعقد ہوگا

اجلاس کی سے خصوصی خطاب علامہ سید حامد سعید کاظمی شاہ کریں گے

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)مرکزی اجلاس تنظیم السعید کراچی ڈویژن 28اپریل بروز پیر کو شام 6سے رات 9بجے تک المصطفٰی اسپتال گلشن اقبال کے کنونشن ھال میں منعقد ہوگا،اجلاس کی صدارت وخصوصی خطاب علامہ سید حامد سعید کاظمی شاہ ناظم اعلی تنظیم السعید پاکستان فرمائیں گے جبکہ چیف آرگنائزر وصدر تنظیم السعید پاکستان کراچی ڈویژن پیر طریقت صاحبزادہ الحاج سید محمد حامد مختار کاظمی چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی الحاج حاجی حنیف طیب سعیدی پیر طریقت سید آفتاب احمد سعیدی بھی خصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ مہمانان میں علامہ مولانا اکرم سعیدی سید خورشید نبی جعفری سید نثار احمد کاظمی سید تنویر احمد کاظمی محمد عابد حسین سعیدی خورشید احمد بزدار سعیدی محمدعامر سعید مہروی علامہ فضل الرحمن سعیدی علامہ طالب حسین سعیدی علامہ اسماعیل سعیدی علامہ محمد محمد اسلم سعیدی علامہ عمران سلطانی قادری محمد نعیم سعیدی محمد حبیب خان ہوں گے اجلاس کا آغاز تلاوت حمد ونعت سے ہوگا جبکہ خطبہ استبقالیہ ناظم اعلی تنظیم السعید پاکستان کراچی ڈویژن سید زبیر احمد سعیدی دیں گے قرارداد نائب صدر تنظیم السعید پاکستان کراچی ڈویژن علامہ مولانا مفتی راشد سعید سعیدی پیش کریں گے اظہار خیال ناظم مالیات تنظیم السعید پاکستان کراچی ڈویژن عبدا لکریم بابر سعیدی کریں گے اجلاس کے اختتام پر لنگر کاظمیہ کا اہتمام ہو گا ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات