
پاکستان خاموش نہیں بیٹھے گا اور ہر اقدام کا بھرپور جواب دے گا‘شرد پوارکی مودی کو وارننگ
ہفتہ 26 اپریل 2025 19:05
(جاری ہے)
یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر پاکستان پر جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، واہگہ اٹاری بارڈر بند کردیا اور پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔
تاہم پاکستان نے بھارتی جارحیت کا نہایت مدلل اور بھرپور جواب دیتے ہوئے نہ صرف شملہ معاہدہ معطل کرنے کا انتباہ جاری کیا بلکہ بھارت کے ساتھ تمام تجارتی روابط ختم کرتے ہوئے اپنے فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کر دی ہے۔شرد پوار نے پاکستانی فضائی حدود کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اعتراف کیا کہ تقریبا تمام پروازیں جو یورپی ممالک کی طرف جاتی ہیں، پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ اگر یہ راستہ بند ہو جائے تو ہوائی سفر نہایت مہنگا ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جب 2019 میں پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کی تھی تو بھارتی ائیرلائنز کو تقریبا 700 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔شرد پوار نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس دہشت گردی کے خاتمے کے دعوے کیے جا رہے تھے، پہلگام کا واقعہ ان دعوں کی قلعی کھول دیتا ہے اور یہ سیکیورٹی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان نے ایک بار پھر دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈے کے باوجود، پاکستان نہ صرف اپنے دفاع میں پرعزم ہے بلکہ سفارتی میدان میں بھی بھارت کو بے نقاب کر رہا ہے۔ بھارتی سیاستدانوں کی خود اپنے ملک کی حکومت پر تنقید اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ پاکستان سچائی کی راہ پر گامزن ہے اور بھارت اپنی جھوٹی چالاکیوں میں بری طرح پھنس چکا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
-
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار خوف و ہراس میں مبتلا
-
متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی کینیڈا کے وزیر اعظم کو کامیابی پر مبارکباد
-
سعودی عرب کا غیر قانونی حجاج اور سہولتکاروں کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان
-
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید
-
روس نے یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا
-
اسرائیل لائیوٹی وی پرغزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
-
کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان، بھارت کے کسی بھی اقدام کی حمایت کریں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت، پہلی مسلم خاتون مہاراشٹر ریاست کی آئی اے ایس افسر بننے میں کامیاب
-
انتخابات، لبرل پارٹی نے کامیابی کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.