فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ،پشاور سمیت صوبہ بھر میں تاجروں کی شٹرڈائون ہڑتال

تجارتی مراکز،بازار اور نجی تعلیمی ادارے مکمل بند، شہر شہر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

ہفتہ 26 اپریل 2025 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)اسرائیل کے فلسطین اور غزہ پر مظالم اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر پشاور سمیت صوبہ بھر میں تاجروں کی شٹرڈائون ہڑتال ، تجارتی مراکز،بازار اور نجی تعلیمی ادارے مکمل بند، شہر شہر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔

(جاری ہے)

پشاور ، نوشہرہ،مردان، چارسدہ، کوہاٹ،صوابی، ڈی آئی خان ،بنوں،اورکزئی، ہنگو، ایبٹ آباد، لکی مروت، مانسہرہ،ہری پورِ،سوات،دیر،بونیر سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف تاجر برداری یک آواز،، صوبہ بھر میں تاجروں کی جانب سے شٹرڈائون ہڑتال کی گئی ،،تمام کاروباری و تجارتی مراکز،دکانیں اور بازار بند ہیں ،،جبکہ نجی تعلیمی ادارے بھی بند ہیں ،، تاجروں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئیں اور کیمپ بھی لگائے گئے ہیں ،، تاجر برادری کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی ہر قسم حمایت جاری رکھے گی،،پوری قوم مظلوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ ہے ،اسرائیل اور امریکہ انسانیت کے قاتل ہیں،،اسلامی ممالک اور عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے،،غزہ کے مظلوموں کی نسل کشی رکوانے کے لئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔