Live Updates

بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو یکسر مسترد کرتے ہیں،راجہ سجاداحمد ایڈووکیٹ

اتوار 27 اپریل 2025 14:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی گیدڑ بھبھکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سمیت ساری دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ کشمیری قیادت اور عوام بحیثیت قوم اپنی مسلح افواج پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔

بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو یکسر مسترد کرتے ہیں بھارتی آبی جارحیت کا موثر جواب دیا جائے گا قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کی حمایت کرتے ہیں بھارت کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور بھرپور جوابی کاروائی کیلئے تیار ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بھارت کی پہلگام کے سیاحوں کی ہلاکت کے واقع کے باعث سامنے آنے والی اپنی حکومتی و ریاستی کمزوریوں اور خود ساختہ کارروائیاں کر کے پاکستان کو بدنام کرنے اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی اداروں اور ایجنسیوں کے اہلکاران کے ملوث ہونے کے شواہد سے عالمی اداروں اور میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لئے انتہائی مضخکہ خیز اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے جس میں اس کو پہلے کی طرح آئندہ بھی کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو گی اور اس طرح کی صورتحال کی آڑ میں پاکستان یا آزاد کشمیر کے خلاف اس کی کسی بھی بزدلانہ جارحانہ کارروائی کا افواج پاکستان اس کو منہ توڑ اور عبرتناک جواب دے گی۔

(جاری ہے)

ساری کشمیری اور پاکستانی قوم اپنی بہادر اور جرات مند فوج کے شانہ بشانہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔انھوں نے کہا کہ بھارتی گجرات کا قصائی نریندرمودی انسانیت کا قاتل ہے ان شاء اللہ ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں اور دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات