Live Updates

جرم ثابت ہونے پرمجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ

اتوار 27 اپریل 2025 17:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا عتیق الرحمن نے جرم ثابت ہونے پرمجرم غلام نبی کو دفعہ 302 کے تحت سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ اغوا ءکے کیس میں مجرم کو عمر قید اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے پاکستان پینل کورٹ میں مجرم کوسات سال کی سزا اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا بھی سنائی ہے۔

سرکار کی طرف سے مقدمہ کی پیروی اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عمران حیدر نے کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رانا محمد فیصل نے عمران حیدر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باہمت اور محنتی آفیسر ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی ہدایات کی روشنی میں ایسے مجرموں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا اور ایسے سنگین جرائم میں کوئی رایت نہیں برتی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایسے ملزمان کے خلاف کسی قسم کی بھی سستی عمل میں نہیں لائی جائے گی اور ایسے سنگین جرائم کو معاشرے سے ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کے دیے گئے اعتماد کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ہم ان کی ہدایات کے مطابق اپنی کارکردگی احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات