Live Updates

ساہیوال،ریلوے روڈ تا چرچ روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا افتتاح

سڑکوں کی بہتری سے آمد و رفت میں آسانی ، تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا‘ وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ عمران شاہ

اتوار 27 اپریل 2025 18:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر عمران احمد شاہ نے ساہیوال میں ریلوے روڈ تا چرچ روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ یہ منصوبہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے جس پر 12 کروڑ روپے سے زائد خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔

پروگرام کے تحت کھوکھا بازار، ریلوے روڈ اور چرچ روڈ کی تعمیر و بحالی کا کام بھی مکمل کیا جائے گا، جو کہ ساہیوال کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر علاقہ مکینوں اور تاجروں نے وفاقی وزیر پیر عمران احمد شاہ اور مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان سڑکوں کی بہتری سے نہ صرف آمد و رفت میں آسانی ہو گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہتر سڑکوں کی وجہ سے لوگ خریداری کے لیے بازاروں کا رخ زیادہ کریں گے، جس سے مقامی کاروبار کو فروغ ملے گا۔وفاقی وزیر پیر عمران احمد شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا اولین مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے اور آئندہ بھی دن رات عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات