م*کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں سرنگ کھودنے کے دوران گیس کے اخراج سے ایک شخص جاںبحق

اتوار 27 اپریل 2025 18:45

6کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں سرنگ کھودنے کے دوران گیس کے اخراج سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا، پولیس کے موقع پر پہنچتے ہی سرنگ کھودنے والے فرار ہوگئے، سرنگ سے گیس کا شدید اخراج جاری ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سرنگ کے نیچے سوئی گیس کی مرکزی پائپ لائن کو نقصان پہنچاہے، ملزمان کی جانب سے گیس چوری یا لائن میں کلپ لگانے کی کوشش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق وقوعہ سے 4 گاڑیاں، 3 موٹرسائیکلیں اور 5 موبائل فونز تحویل میں لیے گئے، ملزمان میں خواتین بھی شامل تھیں تاہم تمام ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں پہلے بھی تیل چوری کے واقعات ہو چکے ہیں، قریبی علاقے میں سوئی سدرن گیس اور کروڈ آئل کی لائنز موجود ہیں، گیس کمپنی کی لائن میں چوری کی کئی شکایات موصول ہو چکی ہیں۔پولس کے مطابق ملزمان گیس لائن سے چوری یا کسی دوسری لائن میں کلپ لگانا چاہتے تھے اصل مقصد اب تک واضح نہیں ہو سکا، متعلقہ اداروں کے افسران کو جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا ہے، ملزمان کے اصل منصوبے کا تعین تفتیش کے بعد ہوسکے گا۔