Live Updates

}گائے کا پیشاب پینے والے زم زم پینے والوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے

×ہم دشمن کو دندان شکن جواب دیں گے،وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا ہٹیاں بالا میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے مقررین کا خطاب

اتوار 27 اپریل 2025 18:50

yچناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے زیر اہتمام تاریخ ساز تیسری سالانہ ختم نبوت کانفرنس مولانا سلیم اعجاز کی زیر صدارت ،مولانا عبدالوحید قاسمی کی زیر سر پرستی اور مولانا عمران ہمدانی کی زیر نگرانی یو نیورسٹی گرائونڈ ہٹیاں بالا میں منعقد ہوئی ،جس میں پاکستان و آزاد کشمیر بھر سے علماء کرام، وزراء حکومت، سیاسی و سماجی زعماء سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، کانفرنس کے شرکاء نے ووٹر لسٹوں میں سرکاری سطح پر قادیانیوں کے لیے الگ سے مذہب کا خانہ شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ،ہٹیاں بالا کی فضاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر، عقیدہ ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، شرکاء کانفرنس کا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت، اور بھارتی جارحیت کیخلاف ملکی سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی کا عزم، ضلع بھر میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان،ضلع جہلم ویلی کے ہیڈکوارٹر ہٹیاں بالا میں تحریک تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سکولز آزاد کشمیر دیوان علی چغتائی، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر مظہر سعید شاہ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ ایمان کی اساس ہے،رشد و ہدایت کا سلسلہ اور ایمان سے وابستگی درحقیقت عقیدہ ختم نبوّت ﷺپر ایمان سے وابستہ ہے، ختم نبوت ﷺ پر ایمان بندگی کا لازمی اور ناگزیر تقاضا ہے جس کے بغیر دین و ایمان کا تصور بھی محال ہے،مرزا غلام احمد قادیانی دو چیزیں لیکر آیا تھا ایک نبوت کا دعویٰ اور دوسرا تنسیخ جہاد، جہاد فی سبیل اللہ ہمارا فریضہ ہے،ختم نبوت کے لیے ہماری جان ،مال، تن، دھن سب کچھ حاضر ہے،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،آزادکشمیر کے عوام کی حب رسول اور عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششیں ہمیشہ قابل قدر رہی ہیں،آزادکشمیر میں سب سے پہلے قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینے کے حوالے سے قرارداد منظور ہوئی،ہمیں اپنے نوجوانوں کو بھی اس عظیم عقیدے کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ اس کی حفاظت کے لیے ہمیشہ تیار رہیں، ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ہم اس مقدس عقیدے کی ترویج اور اس کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،ہم انگریز کے ایجنٹ غلام احمد قادیانی کے پیرو کاروں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم ختم نبوتﷺ کے منکروں اور جہاد کے منکروں کے خلاف اپنی جانوں کی قربانیاں دیں گے ہم جہاد کے لیے تیار ہیں، ختم نبوتﷺ کے لیے ہماری جان مال تن دھن سب کچھ حاضر ہے،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کے عوام کی حب رسول اور عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششیں ہمیشہ قابل قدر رہی ہیں،آزادکشمیر میں سب سے پہلے قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینے کے حوالے سے قرارداد منظور ہوئی، ہمیں اپنے نوجوانوں کو بھی اس عظیم عقیدے کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ اس کی حفاظت کے لیے ہمیشہ تیار رہیں،ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ہم اس مقدس عقیدے کی ترویج اور اس کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے کہا کہ بھارت کے مکرو و فریب کا بھرپور جواب دیں گے،گائے کا پیشاب پینے والے زم زم پینے والوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ہندو بنیے نے جنگ کا آغاز کیا تو وہ یاد رکھے ہم دندان شکن جواب دیں گے،ہم جہاد فی سبیل اللہ اور ختم نبوتﷺ کے منکروں کا ہر سطح پر پھیچا کریں گے، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام معروف مذہبی سکالر ابو محمد رحمانی،مولانا سیلم اعجاز،مولانا عبدالوحید قاسمی،مولانا شبیر کاشمیری،مولانا سید عطاء اللہ شاہ،مولانا فرید احمد،انجمن تاجران ہٹیاں بالا کے صدر سید فیصل گیلانی،شوکت جاوید میر،مقصود کشمیری،مولانا مختار احمد کیانی،مفتی جمیل احمد جامی،مولانا عمران ہمدانی،مولانا عادل اعوان، مفتی یاسر علی کیانی،مولانا ناصر حنیف کیانی،حافظ عبدالشکور حسان،حافظ عنصر رشید،حافظ احمد مختار،مولانا عمران تنولی،مولانا یونس قریشی،مفتی نزیر نظامی؛پروفیسر رضاء الرحمان،سید شجاعت گیلانی اور دیگر نے حکومت آزاد کشمیر سے ہمارا مطالبہ ہے کہ آزاد کشمیر کی ووٹر لسٹوں میں تمام مذاہب کی الگ الگ پہچان ہونی چاہئے ریاست کشمیر کے رہنے والے سارے کشمیر کی ووٹر لسٹوں میں مسلمان کہلاتے ہیں جبکہ یہاں عیسائی،یہودی، قادیانی ودیگر مذاہب کے لوگ رہتے ہیں ان کو اپنے مذہب کے مطابق ووٹ لسٹوں میں شامل کیا جائے۔

۔۔۔۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات