Live Updates

پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ سندھ حیدرآباد کی جانب سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے چیئرمین شکیل احمد غوری کی قیادت میں ریلی نکالی

اتوار 27 اپریل 2025 20:15

'حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ سندھ حیدرآباد کی جانب سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے چیئرمین شکیل احمد غوری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے صدر سہیل سومرو، جنرل سکریٹر ی حسین قریشی،سینئر نائب صدر آصف خان سٹی کے صدر ایاز قریشی لطیف آباد کے صدر ریحان غوری اور دیگر عہدیداران ممبران اور لیڈیز ونگ نے شرکت کی ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شکیل احمد غوری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلگا م حملے کی پاکستان پر بے بنیاد، روائتی الزام تراشی، سندھ طاس معاہدہ کی معطلی سے خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے یہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے ہم بھارت کے اس الزام جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہیں ہم عالمی طاقتوں بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کے سازشی ہتھکنڈوں کا فوری نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات میں ہمارے ملک کے سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے سیاسی معاملات کو پس پردہ رکھ ملک کے تحفظ اور سلامتی کے لیے ملکر سوچیں۔سینئر وائس چیئرمین جاوید جمال،وائس چیئرمین محمد علی آزاد، ثمرین عباسی نے کہا کہ کسی بھی نازک وقت پر پوری قوم اپنے ملک کی دفاع اور سلامتی کے لیے اپنی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ ہوگی اور ہم محبت وطن عوام اپنی جانوں کے نظرانے دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے پاک افواج، پاک نیوی، پاک فضائیہ، رینجرز پر نہ صرف ہمیں فخر ہے بلکہ اعتماد ہے کہ ہماری افواج بیرونی اور اندرونی طاقتوں کی ہر لحاظ سے جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت اور طاقت رکھتی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات