
پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک میں کرپٹوکرنسی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف
اتوار 27 اپریل 2025 22:30
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک میں کرپٹوکرنسی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،ملک میں کرپٹوکرنسی جیسے معاشی لین دین کے متبادل طریقوں کی ترویج کے لیے قوائد و ضوابط کی تشکیل پر کام تیزی سے جاری ہے۔
وفد نے پاکستان میں کرپٹوکرنسی کے شعبے کی ترویج کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ زیک ویٹکوف نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی وسائل کے حوالے سے عالمی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی پرکشش مواقع موجود ہیں،پاکستان دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ زیک ویٹکوف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا میں سرکردہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہم خطے میں اور عالمی سطح پر امن کے قیام میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہیں۔ملاقات میں نائب وزیر اعظم /وزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ افسران شریک تھے۔
مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
-
فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے
-
گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش
-
افغانستان: پاکستان اور ایران سے لوٹنے والے مہاجرین ایک انسانی بحران
-
گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.