Live Updates

پاکستانی میڈیا کی کھری رپورٹنگ پر بھارت کی بوکھلاہٹ، 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد

پیر 28 اپریل 2025 15:38

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)نئی دہلی میں مودی سرکار کی گھبراہٹ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آگئی ہے، بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پابندی کی زد میں آنے والے اداروں میں پاکستان کے معتبر نیوز چینلز ڈان نیوز، سما ٹی وی، اے آر وائی نیوز اور جیو نیوز شامل ہیں۔بھارت نے یہ اقدام اس بہانے اٹھایا ہے کہ مبینہ طور پر یہ چینلز اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ حساس مواد، غلط اور گمراہ کن بیانیے اور بھارتی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلا رہے تھے، خصوصا جموں و کشمیر میں پیش آنے والے پہلگام دہشت گردی واقعے کے تناظر میں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات