Live Updates

سیکورٹی فورسز کے پاک افغان بارڈ پر کامیاب آپریشنز، مزید17خوارجی ہلاک، آئی ایس پی آر

ہلاک شدہ خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، گزشتہ تین دن جاری رہنے والے آپریشنز میں مارے جانے والے خوارج کی مجموعی تعداد 71 ہوگئی ہے

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 28 اپریل 2025 15:40

سیکورٹی فورسز کے پاک افغان بارڈ پر کامیاب آپریشنز، مزید17خوارجی ہلاک، ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل 2025)سیکورٹی فورسز کے پاک افغان بارڈ پر ز پرکامیاب فالو اپ آپریشنزمیں مزید 17خوارجی ہلاک کر دئیے گئے، ہلاک شدہ خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے 27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب، حسن خیل اور اس کے گردونواح میں پاکستان اورافغانستان سرحد کے ساتھ ایک منظم آپریشن کیا گیاجس کے دوران مزید17دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ہلاک ہونے والے خوارجی اپنے غیر ملکی آقاوں کے اشارے پر مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھے جنہوں فورسزنے نہایت مہارت سے نشانہ بنا کر ان کاخاتمہ کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان پر گزشتہ تین دن جاری رہنے والے انسداد دہشت گردی آپریشن میں مارے جانے والے خوارج کی مجموعی تعداد 71 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

سیکیورٹی فورسز ملکی امن وا ستحکام و ترقی کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔سیکورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک کی سرحدوں کے تحفظ، امن، استحکام اور پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور ہر قیمت پر دشمن عناصر کا قلع قمع جاری رکھیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روزبھی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان افغانستان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں دراندازی کرنے والے 54 خوارج ہلاک کردئیے گئے تھے۔ خوارجیوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے دراندازی کی کوشش کی تھی۔ ہلاک ہونے والے خوارجیوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیاگیاتھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے خلاف کارروائی میں خوارج کی ہلاکتوں کی یہ سب سے بڑی تعداد تھی۔

سیکیورٹی فورسز وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم تھی۔ ایسی جرات مندانہ اور فیصلہ کن کارروائیاں ہماری یکجہتی کو مزید مضبوط کرتی تھیں۔بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھاکہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خوارج کی دراندازی ناکام بنائی تھی سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو بروقت روکا تھا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے54دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔اس آپریشن کیلئے ہماری تمام سیکیورٹی فورسز خراج تحسین کی حقدار تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے بڑا دن تھا۔ سیکیورٹی فورسز کو اس حملے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی اور فورسز خوارجیوں کی دراندازی سے برقت آگاہ ہوگئیں تھی جس کے بعد حکمت عملی کے تحت تین اطراف سے گھیر کر 54 خوارجیوں کو ہلاک کیا گیا، یہ اب تک جہنم رسید ہونے والے خوارجیوں کی سب سے بڑی تعداد تھی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات