Live Updates

بھارت ہٹ دھرمی سے کام لے رہاہے ،آبی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ،عوام فوج کے شانہ بشانہ ہیں ،عوامی ردعمل

پیر 28 اپریل 2025 18:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی مذمت کی ہے اورکہاہے کہ اس اقدام سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیاہے ۔اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے معروف دانشور اورماہر قانون شاہد راحیل خان نے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اوروہ عدم مداخلت کے اصولوں پرسختی سے کاربند ہے ۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کے معاملات میں مداخلت کاایک طویل ریکارڈ موجودہے اب بھی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں رونماہونے والے واقعے کی تحقیقات کرائے بغیر پاکستان کے خلاف یکطرفہ پراپیگنڈہ شروع کردیا۔مسلم لیگ ن کے ضلعی صدربلال بٹ نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کاہاتھ تھا اوراس کے شواہد بھی دنیا کے سامنے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پہلگام میں جو واقعہ پیش آیا بھارت اس کاکوئی ثبوت عالمی سفارتکاروں کو بھی پیش نہیں کرسکا۔پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنما خواجہ رضوان عالم نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے تحقیقات کی پیش کش کی گئی ہے لیکن بھارت اپنے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لئے ہٹ دھرمی سے کام لے رہاہے ۔ حکومت اورعوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں اوردشمن کی جانب سے کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیاجائے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات