نادرن بائی پاس مویشی منڈی کا 10 واں روز، میلہ مویشیاں کا رنگ جمنے لگا

کندھ کوٹ کے بیوپاری نوزادہ بالکانی نے 5 سے 10لاکھ روپے کے 10 جانور فروخت کردیئے

پیر 28 اپریل 2025 18:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی 2025 کا آج دسواں روز، پنجاب،سندھ، بلوچستان اور کراچی کے مختلف فارم ہاوس سے قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے پنجاب کے شہروں ملتان، میلسی، شیخ وان، وہاڑی، راجن پور،ساہیوال اور احمد پور شرقیہ قربانی کے جانور مویشی منڈی کی زینت بن چکے ہیں، سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں نوشہروفیروز، نواب شاہ، خیرپور، کندھ کوٹ اور کشمور سے قربانی کے جانور پہنچ گئے ہیں ، کندھ کوٹ کا بیوپاری نورزادہ بالکانی 37 قربانی کیجانور لے کر مویشی منڈی پہنچا ہے، بیوپاری کا کہنا ہے کہ وہ کشوری،چولستانی اور ساہیوال نسل کے خوبصورت تگڑے جانور لایا ہے ، بیوپاری نور زادہ بالکانی بڑا خوش ہے کہتا ہے کہ 5 سے 10 لاکھ روپے کے 10 جانور فروخت کرچکا ہوں کنڈیارو سے چار ٹرکوں میں لدے 60 قربانی کے جانور مویشی منڈی پہنچ گئے ہیں بیوپاری کرم علی کے مطابق ساہیوال نسل کے بچھیا اور بچھڑے لے کر مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پہنچا ہوں،سکھر کے مقام پر راستے بند ہونے کی وجہ سے تھوڑی پریشانی ہوئی لیکن ہم خیریت سے منڈی پہنچ گئے ہیں میرے پاس 4 من سے 8 من تک کے جانور خوبصورت جانور موجود ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وی وی آئی بلاکس میں خوبصورت بھاری بھرکم جانوروں کے پڑاو کے لیے تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ہوٹلز قائم کردیئے اور دیگر اسٹالز لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔