Live Updates

کشمیر میں امن اور سیاحت کے دعوئوں کا پردہ چاک

پیر 28 اپریل 2025 23:01

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء)پہلگام واقعہ نے مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں امن اور سیاحت کے دعووں کا پردہ چاک کردیا،مودی نے آرٹیکل 370 کو منسوخ اور نئے کشمیر کا نعرہ لگا کر کشمیر کو خون میں نہلا دیا، مقبوضہ وادی کے لوگوں نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہامقبوضہ کشمیر میں ہربات کا الزام مسلمانوں پرعائد کیا جاتا ہے جواب کشمیری برداشت نہیں کریگا،ہمیں نہیں چاہئے سیاحت، نئی چاہئے ترقی، آپ ہماری اذان پرحملہ کرو اور آپ کو سیاحت چاہئے،کشمیر کچھ لوگوں کیلئے انڈسٹری ہے اور اس میں کشمیری را میٹیریل ہے،کشمیری کے دل میں کیا ہے وہ کوئی بھی سننا نہیں چاہتا،پہلگام میں اتنے لوگ مارے گئے افسوس ہے، اس میں ہمارا بھائی عابد بھی گیا اس کا نام کسی نے نہیں لیا،کشمیری شہری کا کہنا تھا کہ پہلگام میں جنہوں نے حملہ کیا وہ مسلمان نہیں تھے،قرآن پاک میں لکھا ہے کہ ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے،اسلام نے تو عورتوں، بچوں ، بزرگوں اور نہتے پر جنگ میں بھی حملہ کرنے سے منع کیا ہے،کشمیری شہری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں آج تک کبھی بھی سیاحوں پرحملہ نہیں ہوا تھا،کشمیریوں سے روزگار کے وعدے کئے گئے مگر ملا کچھ بھی نہیں،بھارت اللہ کے بھروسے پر ہی چل رہا ہے، اس میں سرکار کہیں ہے ہی نہیں،جمہوریت کا مطلب ہے عوام کی حکومت، کیا کشمیر میں عوامی حکومت ہے،پہلگام حملے میں کوئی ایسی ویڈیو نہیں دیکھی جس میں نظر آئے کہ اس بندے نے کسی کو مارا،کسی ویڈیو میں یہ نہیں دیکھا کہ وہ پوچھے تمہارا مذہب کیا ہے،ابھی تک یہ بھی پتہ نہیں چلا کہ وہ کون لوگ تھے بس انہوں نے فوج کی وردیاں پہنی تھیں، یہ سب کچھ مسلمانوں سے کیوں جوڑا جا رہا ہے، اگر آج میری بہن کے ساتھ غلط ہوگا تو پھر بدلہ تو لیا جائے گا،کشمیری رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں دس لاکھ فوج ہے، یہاں توغلط پوسٹ کرنے پر بندہ اٹھا لیا جاتا ہے،کشمیر میں اتنی فوج لگائی ہے وہ کیا کر رہی ہے،اگروہاں 2 ہزارسیاح تھے تو ان کیلئے سکیورٹی کیوں نہیں تھی دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان اب سمجھ چکے ہیں کہ بھارت کے زیر سایہ کشمیر جلتا رہے گا،مقبوضہ کشمیر میں سر، سر کی چارد، زبان، مذہب غرض یہ کہ کچھ بھی محفوظ نہیں،کشمیر کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے بھارت سے آزادی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات