گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر کے میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائیٹ ٹاؤن، مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی، تجاوزات اور سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کو جانچنے کے لیے اچانک دورے

پیر 28 اپریل 2025 23:08

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس انیشیٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائیٹ ٹاؤن، مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی، تجاوزات اور سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کو جانچنے کے لیے اچانک دورے کئے۔ انہوں نے سیالکوٹ بائپاس، چھچھروالی روڈز پر عارضی تجاوزات پر ایکشن لیتے ہوئے متعدد دوکانداروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے موقع پر روڈ پر رکھا سامان ہٹاوایا، تنبیہہ بھی جاری۔

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت روڈز کو تجاوزات فری بنانے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوکاندار مقررہ حدود میں رہ کر کاروبار کریں۔ دوکاندار اپنی دوکانوں کے سامنے کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں اور قریبی کوڑے دانوں میں کوڑا ڈالیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں گندگی پھینکنے سے گریز کریں، صاف ستھری شاہراہیں/ علاقے تہذیب یافتہ معاشروں کی عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائیٹ ٹاؤن میں طبی سہولیات کی دستیابی، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری چیک کی، ادویات سٹاک، صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات سمیت مرکز صحت میں آنے مریضوں کا ریکارڈ کیا، دی گئی ادویات، فراہم کی گئیں طبی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے سہولیات کی فراہمی سمیت روزانہ اوسطا مریضوں کی تعداد بھی چیک کی۔

ڈیوٹی پر مامور عملہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ مرکز صحت میں آنے افراد کو درکار طبی سہولیات فراہم کریں اور ان سے اچھا برتاؤ کریں۔ ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ سرکاری سکولوں کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نےگورنمنٹ ایلیمنٹری سکول وحدت کالونی ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پیپلز کالونی، اسپیشل ایجوکیشن سنٹر ڈیف اینڈ ڈیفیکٹیو ہیرنگ پیپلز کالونی کا اچانک دورہ، اساتذہ کی حاضری چیک کی، تعلیمی سہولیات، عمارت کی مجموعی آئوٹ لک اور طلباء کو دی جانیوالی تعلیم کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔

اسپیشل بچوں سے اظہارِ شفقت کی اور اساتذہ کو بھی خصوصی بچوں سے شفقت سے پیش آنے اور ان کی تعلیم وتربیت پر بھر پور توجہ دینے کی تلقین کی تاکہ بچے دلجمعی سے حصول تعلیم میں مشغول رہیں۔اس کے علاؤہ ڈپٹی کمشنر نےاساتذہ کی حاضری چیک، صفائی امور، بنیادی سہولیات کی دستیابی، آپریشنل ہونے کا بھی جائزہ لیا۔سرکاری سکولوں میں تعلیمی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے، صفائی ستھرائی، اساتذہ کی حاضری کو باقاعدگی سے چیک کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب پروگرام کے تحت ان اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے سمیت نئے طلباء وطالبات کے داخلے کو بڑھانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیاجارہاہے۔اس موقع پر ہیڈ ٹیچر نے تعلیمی سہولیات، نئے تعلیمی سال میں داخلے، اساتذہ کی حاضری اور انتظامی پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نےمختلف کلاسز کے طلباء وطالبات سے سوالات پوچھے اور انہیں کہا کہ وہ خود اعتمادی کے ساتھ سوالات کے جواب دیں۔\378