ایف بی آر کی غیر قانونی و نان ٹیکس پیڈ سگریٹ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری

مختلف ہول سیلرز ،رٹیلرز سے لاکھوں مالیت کا غیر قانونی و نان ٹیکس پیڈ سگریٹ قبضے میں لے لیا

پیر 28 اپریل 2025 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)چیف کمشنر انلینڈ ریونیو بلوچستان عبدالمالک درانی نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے صوبے بھر میں غیر قانونی و نان ٹیکس پیڈ سگریٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی شروع کررکھی ہے اس ضمن میں بزنس کمیونٹی کو بھی اعتماد میں لیا ہے، جس بھی ہولسیلراور رٹیلر کے پاس موجود سگریٹ پرٹریک اینڈ ٹریس کا ریکارڈ نہیں ہوگا ان کا مال ضبط کرلیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل ٹیکس آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر کمشنر انکم ٹیکس زون ون اسد خان لونی،کمشنر انکم ٹیکس زون ٹو رحمت اللہ خان درانی،ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کواٹر عطا محمد ناصر بھی موجود تھے چیف کمشنر انکم ٹیکس بلوچستان عبدالمالک درانی نے کہا کہ ایف بی آر نے ہمیشہ قانونی طریقہ سے تجارت کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا ہے اسی سلسلے میں تمباکو ، چینی اور کھاد کی صنعت پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کیا ہے تاکہ قانونی طریقے سے تجارت کرنے والوں کا کاروبار متاثر نہ ہوانہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف ہولسیلرز اور رٹیلرز سے لاکھوں مالیت کا غیر قانونی و نان ٹیکس پیڈ سگریٹ قبضے میں لیا ہے جبکہ اس ضمن میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو مانیٹرنگ کرتی ہیںاور جس بھی ہولسیلراور رٹیلر کے پاس موجود سگریٹ پرٹریک اینڈ ٹریس کا ریکارڈ نہیں ہوتا ان کا مال ضبط کرلیا جاتا ہیانہوں نے کہا کہ قانونی طریقہ سے تجارت کرنے والوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ایف بی آر پرعزم ہے ہماری کوشش ہے کہ ٹیکس دہندگان اور بزنس کمونٹی کو ہر ممکن سہولت و تعاون فراہم کیا جائے اس وڑن کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیرہ اللہ یار،سبی،گوادر میں ٹیکس فسلٹیشن سینٹرز جبکہ حب زون میں ٹیکس آفس فعال ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کی ادائیگی قومی فریضہ ہے عوام اور بزنس کمونٹی بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بروقت اپنے ذمہ واجب الادا ٹیکس جمع کیا کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلا کا سامنانہ کرنا پڑیانہوں نے کہا کہانلینڈ ریونیو بلوچستان کی ٹیکس کلکشن کی شرح میں واضح اضافہ ہوا ہے گزشتہ مالی سال میں 79 بلین انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مد میں قومی خزانہ میں جمع ہوئے جبکہ اب اسوقت ٹیکس آفس کوئٹہ نے 82 بلین کی ریکوری کرلی ہے جبکہ مالی سال کے اختتام میں اب بھی دو ماہ ہیں۔