Live Updates

پاکستان کلمہ طبیہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ،تاقیامت سلامت رہے گا،نسرین اشرف

عوام اور پاک افواج کے بہادر افسران و جوان یک دل ویک جان ہیں،مسلم لیگی رہنما

پیر 28 اپریل 2025 23:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتینNA-54ا سلام آباد کی صدر نسرین اشرف نے کہاہے کہ پاکستان اللہ کی نعمت ہے اس نعمت کی حفاظت کیلئی27کروڑ عوام اورپاک افواج کے بہادر افسران و جوان یک دل و یک جان ہیں، پاکستان تاقیامت سلامت رہے گا،ضروری ہے کہ ہم وطن کے دفاع کیلئے تمام ترسیاسی اختلافات بھلا کرایک ہوجائیں ،یہ وقت اختلافات کا نہیں باہمی اتحادکا ہے۔

انہوںنے کہاکہ بھارت کی جارحیت کا مقابلہ ایمان ،جہاد اور باہمی اتحاد سے ہی ممکن ہے، مودی صرف پاکستان کا ہی دشمن نہیں بلکہ وہ دین اسلام کابدترین دشمن ہے،پاکستان کلمہ طبیہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اس لئے مودی پاکستان کومٹانے کے خواب دیکھ رہاہے ،ہم مودی کو بتا دیناچاہتے ہیں کہ مودی کو آپریشن بالاکوٹ سے سبق حاصل کرنا چاہئیے،پاکستان شہیدوں،غازیوں اور کلمہ طبیہ کی امانت ہے، پیارے وطن کی حفاظت کیلئے ہم اپنی جانیں قربان کردیںگے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنمانسرین اشرف نے مزید کہاکہ پاکستان کی محب وطن قوم ہر قدم پر اپنی افواج پاکستان کے ساتھ اور اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ایک بار پھر دشمن ملک بھارت جنگ کی تیاری میں گیڈربھبکیاں دینا شروع کررہاہے ، بھارتی حکومت کی دھمکیاں گیڈر بھبھکیاں ہیں جو مودی سرکاری اپنی نااہلی چھپانے کی خاطر ماضی میں بھی دیتی رہی ہے، بھارتی حکومت اورعوام باخوبی آگاہ ہیں کہ پاکستان کے حصہ پانی روکاگیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات