Live Updates

پاکستان میں عمومی مہنگائی تیزی سے کم اور کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس ہوگیا ہے

رواں مالی سال میں اوسط مہنگائی 5.5 سے 7.5 فیصد کی حد میں رہنے کا امکان ہے، متوازن شرح سود اور اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی نے معیشت پر مثبت اثر ڈالا ہے، اسٹیٹ بینک کی ششماہی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 اپریل 2025 19:47

پاکستان میں عمومی مہنگائی تیزی سے کم اور کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس ہوگیا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل 2025ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر ششماہی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ میڈیا کے مطابق اسٹیٹ بینک کی ششماہی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں عمومی مہنگائی تیزی سے کم اور کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس ہوگیا ہے، رواں مالی سال2025 میں معاشی صورتحال مزید بہتر ہونے کی توقع ہے، متوازن شرح سود اور اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی نے معیشت پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مہنگائی کم ترین اور مالیاتی خسارہ بھی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری ایک کامیابی ہے۔ بین الاقوامی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ ہوا۔ کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ ملک کے معاشی ماحول میں بہتری کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

مارچ 2025 تک عمومی مہنگائی کئی دہائیوں کی کم ترین سطح0.7 فیصد پر جبکہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے نے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے۔

دوسری جانب پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 09 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 06 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 92 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 745 روپے 62 پیسے رہی۔

اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 730 روپے 04 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 916 روپے 35 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی۔مزید برآں روپیہ کمزور ہو کر 16 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ، کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی، سٹاک مارکیٹ بھی مندی کی لپیٹ میں رہی۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 7 پیسے پر بند ہوا۔ 
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات