Live Updates

عالمی بینک سے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر بات نہیں ہوئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ہمارا فوکس کنٹری پارٹنرشپ فریم پر تھا، ہو سکتا ہے ان کا کوئی اور شعبہ اس کو دیکھ رہا ہو، امید ہے پاک بھارت کشیدگی ختم ہوجائے گی، گفتگو

پیر 28 اپریل 2025 19:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی بینک سے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معطلی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہمارا فوکس کنٹری پارٹنرشپ فریم پر تھا، ہو سکتا ہے ان کا کوئی اور شعبہ اس کو دیکھ رہا ہو، امید ہے پاک بھارت کشیدگی ختم ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں محمد اورنگزیب نے کہا کہ امید یہی ہے کہ پاک بھارت کشیدگی ختم ہوجائے، امریکی ٹیرف کے معاملے میں بھی پاکستان کو کوئی دھچکا نہیں لگے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ واشنگٹن میں پاکستان کے کثیر جہتی شراکت داروں سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جیو پولیٹیکس اور جیو اکنامکس دونوں کو ہمیں دیکھنا ہوگا، ہمارے یہ شراکت دار ہماری طرف سے کی گئی پیشرفت پر خوش تھے، ان کو توقع نہ تھی کہ پاکستان اتنا جلدی استحکام کی طرف جائے گا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریٹنگ ایجنسی کی طرف سے اپ گریڈ کرنے کی بھی مہر تصدیق ثبت کی، شراکت داروں نے کہا ہے کہ ا?پ نے بھٹکنا نہیں، اس راستے پر چلتے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات