Live Updates

وطن عزیز پاکستان اللہ تعالی کی نعمت عظمی ہے،پاکستان کا بچہ بچہ ملکی سلامتی و دفاع کیلئے تیار ہے‘ قومی یکجہتی کانفرنس

ہم ایک متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں بھارت اور مودی کا ناپاک ایجنڈا پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے وزیر اعظم پاکستان نے پہلگام واقع کی عالمی سطح پر تحقیقات کرنے کا جو عندیہ دیا ہے،اس سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے قومی یکجہتی کا نفرنس سے چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اور دیگر مسالک کے علما ء کا خطاب

پیر 28 اپریل 2025 20:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)سرگودھا میں قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی ،خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے فرمائی،اس موقع پرکمشنر سرگودھاملک جہانزیب اعوان،ڈی سی سرگودھا کیپٹن محمدوسیم،ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب،ڈی سی خوشاب فروا عامر،ڈی سی او،ڈی پی او ز،قاضی عبدالغفار قادری،علامہ محمد رشید ترابی،مفتی اسحاق ساقی،علامہ کاظم رضا نقوی،علامہ ارشد عابدی،مولانا ڈاکٹر مختار احمد ندیم،مفتی شفیق اعوان،مولانا عبدالستار نیازی،مفتی فتح محمد راشدی،علامہ میر آصف اکبر قادری،مفتی عبید اللہ قادری،مولانا عبدالعزیز،مولانا عبدالتواب عزیز،صاحبزادہ سید عبدالقدیر آزاد،صاحبزادہ سید محمد عبدالبصیر آزاد،حاجی غلام حسین قریشی،سرگودھا سے قاری وقار احمد عثمانی،اعجاز شاکری،مولانا انتطار مہدی نقوی،مولانا احمد علی ندیم،مولانا عبداللہ ہاشمی،سید احمد محمود زیدی،سید ظفر عباس بخاری،مولانا عرفان اللہ ثنائی،مولانا محمد سبطین،مولانا نگاہ مصطفی،مولانا نصراللہ،حافظ محمد یونس،مولانا ثنا اللہ ایوبی،مولانا سیف اللہ،قاری مشتاق احمد،کے علاوہ ڈویژن،ڈسٹرکٹ و تحصیل امن کمیٹیوں سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر کے جید علما ئے کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالی کی نعمت عظمی ہے جو اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا اور لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا،پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں،علما ء کرام منبر و محراب کے ذریعے پاکستان میں قومی یکجہتی،امن،مذہبی ہم آہنگی اور ملکی وحدت کو پیدا کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں،وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کرنا من حیث القوم ہم سب کی ذمہ داری ہے،آپ تمام علما کرام منبر ومحراب کے وارث ہیں،آپ نے ہمیشہ پاکستان کی یکجہتی،وحدت واتحاد کیلئے عظیم کردار ادا کیا ہے، دہشت گردی وانتہا پسندی کا خاتمہ،تشدد سے پاک معاشرہ،احترام انسانیت اور پیغام پاکستان کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے،پیغام پاکستان،پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ اور فتوی ہے جس میں فرقہ واریت،دہشت گردی اور خودکش حملوں کو حرام قرار دیا گیا ہے،اوردہشت گردی کی کمر کو توڑاہے،ہم پیغام پاکستان کے پیغا م کو ہر گھر کی آواز بنا دیں گے، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پروجود میں آیا، ہم ایک قوم ہیں،نظریہ پاکستان ہی پاکستان کی بقا کا ضامن ہے، دو قومی نظریہ کی یہی تھا کہ مسلمان اور ہندو دو الگ الگ قومیں ہیں،ہمارا مذہب،نسل،سوچ و رواج ہندو قوم سے یکسر مختلف ہے،،دنیا جانتی ہے کہ پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ اور مودی حکومت کی چال ہے،جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں،انڈین حکومت ہمیشہ اقلیتوں کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث رہتی ہے،بھارت سندھ طاس معاہدہ توڑ کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،ہم مودی کو اس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے،جب بھی ہمارا ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہوتا ہے تو مودی حکومت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی،بھارت نے اگرکسی قسم کی جارحیت مسلط کی توپوری قوم اپنے سپہ سالارجنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی،ہم ایک متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں بھارت اور مودی کا ناپاک ایجنڈا پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اورخوشحالی کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور سپہ سالار پاکستان حافظ جنرل عاصم منیر کا کردارقابل تحسین ہے،پاکستانی قوم ملک کے دفاع و استحکام کیلئے اپنی بہادر مسلح افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،ہم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،افواج پاکستان و قومی سلامتی کے اداروں نے ملک کے تحفظ اور امن کیلئے اپنی لازوال اور بے مثال قربانیاں پیش کرکے ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا ہے،وزیر اعظم پاکستان نے پہلگام واقع کی عالمی سطح پر تحقیقات کرنے کا جو عندیہ دیا ہے،اس سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،حکومت پاکستان نے قومی سلامتی کے اجلاس میں بھارت کے حوالے سے جوفیصلے کیے،وہ پوری قوم کی آواز ہے،ہم دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں گے،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست، پاکستانی عوام اور امت مسلمہ اہل فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے،ظالم اسرائیل فلسطین و غزہ میں مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے،تمام اسلامی ممالک غزہ و فلسطین پر اسرائیلی حملے اور جارحیت رکوانے کیلئے فیصلہ کن موثر کردار ادا کریں،آج ہمیں پر امن احتجاج کرنا ہے جو کہ ہمارا حق ہے ملک کے املاک کو نقصان پہنچانا دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات