
دشمن نے سرحد پار کرنے یا جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے
چین سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کوجنگ کا خطرہ ٹالنے کیلئے ششیں کررہے ہیں ، دو چار دن کچھ ہونا ہوا تو جائے گا ورنہ خطرہ ٹل جائے گا۔ وزیردفاع خواجہ ٓصف کا برطانوی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو
ثنااللہ ناگرہ
پیر 28 اپریل 2025
21:24

(جاری ہے)
بھارت کی کسی بھی ممکنہ کاروائی کا جواب دینے کی تیاری کرلی ہے۔ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات آرہے ہیں۔ بھارت سے پہلگام واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مزید برآں وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ انڈیا کی درخواست پر بلاک کر دیا گیا ہے، یہ ہمارے بیانئیے کے سچ کی فتح ہے۔
اس سے قبل وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سرحد پار کرنے یا جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، جو اقدامات لینے چاہئئے تھے وہ اقدامات لے لئے گئے ہیں، تینوں مسلح افواج ملک کی سلامتی کیلئے مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کوششیں کررہے ہیں کہ خطرہ ٹل جائے، دو چار دن کچھ ہونا ہوا تو جائے گا ورنہ خطرہ ٹل جائے گا۔ مزید برآں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت تمام سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ، اگر بھارت نے کوئی اشتعال انگیز قدم اٹھایا تو پاکستان سختی سے جواب دے گا۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.