Live Updates

سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بی ایل اے کی7 دہشتگرد ہلاک

کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، سی ٹی ڈی ذرائع

منگل 29 اپریل 2025 14:22

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)بلوچستان کے ضلع زیارت میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زیارت کے علاقے چوتیر میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگے۔سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل ای) سے ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے ملک میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے، گزشتہ 3 روز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کئی کوششیں ناکام بناتے ہوئے فتنة الخوارج کے 71 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ رہے کہ یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان نے رواں ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورکیا تھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات