Live Updates

نوجوان نہ صرف ہمارے مستقبل کے معمار بلکہ ہمارے حال کے شراکت دار بھی ہیں، گورنر بلوچستان کا بیوٹمز میں سیمینار سے خطاب

منگل 29 اپریل 2025 17:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان نہ صرف ہمارے مستقبل کے معمار بلکہ ہمارے حال کے شراکت دار بھی ہیں۔بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز(بیوٹمز) میں پیغام پاکستان کی مناسبت سے ایک روزہ سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو بروقت اور مناسب تربیت فراہم کر کے ہی انھیں درست راستے پر گامزن کیا جا سکتا ہے، نوجوانوں کو تربیت دینے والے نئی نسل کیلئے رول ماڈل بننے کی کوشش کریں۔

ہمارے نوجوان نہ صرف ہمارے مستقبل کے معمار ہیں بلکہ ہمارے حال کے شراکت دار بھی ہیں۔ اس موقع پر بیوٹمز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ، اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ضیاء الحق اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر میروائس کاسی اور طلبا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

(جاری ہے)

ایک روزہ سیمینار کے شرکا سے خطاب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہمارے نوجوان ہیں جو حب الوطنی کے جذبے اور شاندار صلاحیتوں سے بھرپور ہیں۔

اس وقت ہمیں انتہا پسندی، تشدد، فرقہ واریت اور نفرت کے چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔قومی اتحاد اور فکری ہم آہنگی کو فروغ دیکر ہم اپنی قوم کی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب ایک زیادہ مستحکم، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کیلئے ملکر کام کریں جسکی رہنمائی آئین پاکستان اور جمہوری اصولوں پر ہو۔ تفریق پیدا کرنے والے عوامل کو ختم کرکے اور وسیع قومی اتفاق کو فروغ دیکر ہم ترقی اور پیشرفت کی نئی بنیاد رکھ سکتے ہیں ۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے اکابرین کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں اور پاکستان کو ترقی، امن اور خوشحالی کی نئی بلندیوں پہنچائیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات