Live Updates

برآمدات پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہیں، ہارون اختر

صنعتی شعبے کی بحالی اور برآمدات میں اضافہ وزیرِاعظم کے معاشی وژن کے بنیادی ستون ہیں، معاون خصوصی کااجلاس سے خطاب

منگل 29 اپریل 2025 17:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ برآمدات پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہیں۔وزیرِاعظم کی مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ایکسپورٹس میں اضافے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے کی۔اجلاس میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کی برآمدات کو درپیش چیلنجز پر غور کیا گیا۔

اہم مسائل میں مہنگی بجلی، زیادہ ٹیکسوں کا بوجھ اور ویلیو ایڈیشن کی کمی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیرِاعظم کے وژن کے مطابق برآمدات پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہیں۔ انہوں نے ایکسپورٹس میں اضافے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ہارون اختر خان نے کہا کہ صنعتی شعبے کی بحالی اور برآمدات میں اضافہ وزیرِاعظم کے معاشی وژن کے بنیادی ستون ہیں۔کمیٹی کے اراکین نے ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اور بین الاقوامی معیار کی پاسداری کو برآمدات کو مضبوط بنانے کے لیے ناگزیر قرار دیا۔مسائل کے موثر حل کے لیے ہارون اختر خان نے ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں اور انہیں فوری اقدامات کے لیے ذمہ داریاں سونپی ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات