
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کی حریت آزاد کشمیرکے رہنمائوں سے ملاقات ،مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر اظہار تشویش
منگل 29 اپریل 2025 17:32
(جاری ہے)
معصوم شہریوں کے گھروں کو بارود لگا کر مسمار کیا جا رہا ہے، ہزاروں کشمیریوں کو بلا جواز گرفتار کر کے پابند سلاسل اور پوری وادی کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
کشمیری عوام کو ان کے تمام بنیادی، مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق سے مکمل طور پر محروم کر دیا گیا ہے۔ حریت رہنماؤںنے پاکستان کی حکومت اور عوام اور انسانیت دوست اقوام سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کو بھارتی فورسز کے قہر وجبر سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پرسخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی قابض افواج کے وحشیانہ مظالم سے نہتے کشمیریوں کو نجات دلانے کیلئے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیرمیںاپنے مظلوم بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیاکہ وہ ہر بین الاقوامی فورم پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کریں گے اور دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے۔ غلام محمد صفی نے اس موقع پر عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے۔وفد میں اختر رانا ،صدر تحریک کشمیر اٹلی چوہدری بابر وڑائچ ،حسن سردار وڑائچ ،خلفان بنگش اوردیگرشامل تھے۔ادھر ڈائریکٹر جنرل پاکستان ہائوس رانا اطہر جاوید نے بھی کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر میں کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر حریت رہنمائوں سے ملاقات کی۔انہوں نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیریوں پرڈھائے جانیوالے مظالم کی مذمت کی ۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو بھارت کے رحم کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ملاقات میں جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد ، حریت رہنما الطاف حسین وانی ،شمیم شال ،مشتاق احمد بٹ ،نثار مرزا،ذاہد صفی،دائود خان،شیخ عبدالماجد،سید گلشن،زاہد مجتبیٰ اور دیگر موجود تھے ۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.