Live Updates

مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میںبھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی،راجہ فیصل آزاد

بھارت کی طرف سے کسی بھی مس ایڈونچر کی صورت میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے

منگل 29 اپریل 2025 17:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)سابق امیدوار اسمبلی حلقہ غربی باغ و جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن آزادکشمیر راجہ فیصل آزادنے سابق وزیر تعلیم و سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن آزادکشمیر افتخار گیلانی کی طرف سے مظفرآباد میں عوامی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ اگلا دور مسلم لیگ ن کا ہے،مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میںبھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی مس ایڈونچر کی صورت میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ،ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان ہمارا ہے۔کشمیری اور پاکستانی ایک لڑی کی طرح ہیں جو علیحدہ نہیں ہو سکتے۔ یکجہتی کشمیر جلسہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر کسی بھی جارحیت کی کو شش کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔ تقریب میں وزیر امور کشمیرانجینئر امیر مقام ،سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر،سابق وزیر اطلاعات و سینئر نائب صدر مشتاق منہاس ,صدر یوتھ ونگ آزادکشمیر سردار یاسر منشاء،محترمہ نورین عارف ،مصطفے بشیر دیگر قائدین و کارکنان موجود ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات