Live Updates

الخدمت نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کی 24 ویں کھیپ بھجوادی

منگل 29 اپریل 2025 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) الخدمت کی جانب سے اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے لیی40ٹن امدادی سامان کی 24ویں کھیپ کراچی ایئرپورٹ سے روانہ کردی گئی ہے۔ امدادی سامان چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اردن روانہ کیا گیا جہاں سے یہ سامان مظلوم فلسطینی بھائیوں کو بھیجا جائے گا ۔ امدادی سامان میں خیمے ،ادویات ،طبی آلات اور دیگر ضروری کا سامان شامل تھا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان ،چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ ،الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر اعجاز اللہ خان ، ٹاؤن چیئر مین نارتھ ناظم آبادٹاؤن عاطف علی خان ودیگر ذمہ داران اور این ڈی ایم اے کے حکام موجود تھے ۔ سامان کی روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے بھیجی جانے والے یہ 24ویں کھیپ ہے ،جس میں ٹینٹ ،طبی آلات ،دوائیاں اور دیگر سامان شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 19کھیپ فضائی اور 4کھیپ بحری راستے سے بھجوائی جا چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 51ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ،کئی لاکھ زخمی ہیں ۔لاکھوں لوگ بے گھر ہیں ۔ان کے پاس خوراک ہے نہ ہی ادویات، سرچھپانے کی جگہ بھی نہیں ہے ،ان کی مشکلات دیکھ کر ہمارے دل غم زدہ ہیں ۔انہوں نے کہا بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ مشکل وقت میں ہم اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں ۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ ،انہوں نے اہل کراچی اور اہل پاکستان کے جذبے کی تعریف کی اور مخیر حضرات سے اپیل کی وہ فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کیلئے آگے آئیںاور الخدمت کا ساتھ دیں ۔چیف ایگز ایکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا کہ یہ چھوٹی سے خدمت ہے جو الخدمت کر رہی ہے ۔الخد مت اس بات پر مستعد ہے کہ فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے جس حد تک ممکن ہو سکے ان کی مدد کی جائے اور وہاں جنگ بند ی کے بعد تعمیر نو کا کام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت شروع دن سے ہی فلسطینی بہن بھائیوں کی خدمت میں مصروف ہے اور خدمت کا یہ عمل جاری ہے اوران شااللہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا حکومتی اداروں اور پاکستان کے عوام کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جو اس کام میں الخدمت کے معاون ومددگار ہیں ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات