Live Updates

غزہ میں انسانی نسل کشی کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کا عوامی احتجاج 3مئی کو نمائش چورنگی پر ہو گا

منگل 29 اپریل 2025 23:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی کی صورت میں فلسطین میں جاری انسانی نسل کشی کے خلاف ،مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے ظہار یکجہتی اور بھارتی جنگی جنون کے خلاف عوامی احتجاج 3مئی بروز ہفتہ شام 5بجے مین نمائشچورنگی پر ہو گا۔عوامی احتجاج میں مرد ،خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔

(جاری ہے)

عوامی احتجاج سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین،صوبائی صدر سید ظفر اقبال شاہ،صوبائی جنرل سیکرٹری الیاس مغل سمیت اہم قومی ،سیاسی،سماجی،مذہبی شخصیات،انسانی حقوق کے نمائندگان،وکلاء شرکت و خطاب کریں گے۔عوامی احتجاج کے انتظامات اور عوامی رابطہ مہم کیلئے ،سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے رائو کامران محمود، حنیف قریشی،نوید عالم،عدنان رئوف انقلابی،اسمعٰیل خلیل عارفی،مطیع الرحمن آسی،پر مشتمل مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں قائدین کا مختلف ٹائونز کا دورہ پمفلیٹس کی تقسیم جاری اور میڈیا سے رابطہ مہم آج سے شروع ہو گی جنرل سیکرٹری الیاس مغل اور انفارمیشن سیکرٹری جمیل اختر بٹ مختلف میڈیا ہائوسز کا دورہ کریں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات