Live Updates

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان اور بھارت کو کشیدگی میں کمی اور تحمل سے کام لینے پر زور

منگل 29 اپریل 2025 19:35

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیچیدہ مسائل کا حل تعمیری مذاکرات سے ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں نائب ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ ہر اس اقدام کی حمایت کیلئے تیار ہے جو دونوں ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم اور بات چیت کو فروغ دے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ہر مثبت اقدام کی حمایت کریں گے، سیکرٹری جنرل یو این نے دونوں ممالک کوکشیدگی میں کمی اور تحمل سیکام لینے پر زور دیا ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات