Live Updates

گورنر خیبرپختونخوا نے فریڈم گیٹ پراسپیریٹی کا افتتاح کردیا

ماحولیاتی تبدیلی، عدم مساوات ،ڈیجیٹل محرومی جیسے چیلنجز کا سامنا ہوتے کمیونٹی کی قیادت میں عوامی مرکزیت پر مبنی اقدامات ناگزیر ہیں، فیصل کریم کنڈی

منگل 29 اپریل 2025 20:00

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں فریڈم گیٹ پراسپیریٹی ادارہ کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور مذکورہ ادارہ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید،سابق نگران صوبائی وزیر عدنان جلیل، چیف ایگزیکٹو آفیسر فریڈم گیٹ پراسپیریٹی محمد انور ، چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال و دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے افتتاحی کلمات میں سی ای او فریڈم گیٹ پراسپیریٹی محمد انور نے ادارہ کے اغراض و مقاصد سے شرکا تقریب کو آگاہ کیا اور گورنر خیبر پختونخوا کا بحیثیت مہمان خصوصی شرکت پر انکا دلی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے فریڈم گیٹ پراسپیریٹی کے افتتاح پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ادارہ کے قیام کو ایک بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سول سوسائٹی کی تنظیمیں ملک میں ترقیاتی خلا کو پر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فریڈم گیٹ پراسپیریٹی، فریڈرک نامن فانڈیشن کے 25سالہ شاندار ورثے کو آگے بڑھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں، جب پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی، عدم مساوات اور ڈیجیٹل محرومی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، تو کمیونٹی کی قیادت میں، عوامی مرکزیت پر مبنی اقدامات ناگزیر ہیں۔گورنر نے کہا کہ فریڈم گیٹ پراسپیریٹی نے اپنی توجہ کمیونٹی امپاورمنٹ، ماحولیاتی اقدامات، نوجوانوں کی شمولیت، اور ڈیجیٹل وسائل تک رسائی پر مرکوز کر کے درست سمت کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے ادارے پر زور دیا کہ وہ حکومت، نجی شعبے، تعلیمی اداروں، میڈیا اور دیگر این جی اوز کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دے تاکہ مثبت اثرات کو وسیع کیا جا سکے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات